متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النهيان نے کہا
ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے
امریکہ میں داخلے پر پابندی لگائے جانے سے متعلق فیصلہ ایک خود مختار فیصلہ
ہے، نہ کہ اسلام کے خلاف
ہے۔مسٹر النهيان نے یو اے ای کے دورے پر آنے والے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ کل یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ تبصرہ کیا۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق مسٹر النهيان نے زور دیا کہ ہر ملک کو خود مختار فیصلے کرنے کا حق ہوتا ہے اور امریکہ نے بھی یہی کیا ہے۔